جمعرات، 18 مئی، 2017

نورانی قاعدہ کی تختیاں کچھ تفصیل

بچے کویادکرانےوالاحصہ❶

کےذریعہ

 اور استاد کیلئے معاون ہدایت ❷ 

کےذریعہ ظاہر کی ہے,

#تختی_نمبر1مفرادات
❶الگ الگ حرفوں کومفردات کہتے ہیں,
❷اس تختی میں سب سے پہلے حروف مخرج سے نکلوائیں ساتھ ہی حروف کی پہچان بھی کروائیں اور سیدھا الٹا اوپر سےنیچے نیچے سے اوپر مختلف حروف پر انگلی رکھ کرپوچھیں اور نقطے بدل کر پوچھیں یہ نقطوں والامرحلہ انتہائ ضروری اور مفید ہے,

#تختی_نمبر2مرکبات
❶ملے جلے حرفوں کومرکبات کہتے ہیں,
❷یہاں بچے سے حروف کی پہچان کاپتاچلےگاکہ کتنی پہچان ہے اور ایک حرف مختلف انداز سے لکھاجاتاہے مرکب صورت میں تو اسے ذہن نشین کروائیں تاکہ ہجوں میں غلطی نہ کرے,

#تختی_نمبر3حروف_مقطعات
❶حروف مقطعات وہ ہیں جن کی ہجہ نہیں ہوتیں,
❷یہاں بچے کو مدکےقواعد سمجھائے بغیر ہی مد کی خوب مشق کرائیں طریقہ یہ ہوکہ بچے کو یہ الفاظ خود ہی پڑھائیں اور یہ کہیں کہ کھینچ کرپڑھو,

#تختی_نمبر4حرکات
❶زبر,زیر,پیش کوحرکات کہتے ہیں,
زبراوپر,زیرنیچے,پیش اوپر مڑاہوا,
جس الف پرجزم یاکوئ حرکت ہواسے ہمزہ کہتے ہیں,

❷اس تختی میں وہ حروف جواب تک بچہ نکالتا یابولتا آرہاتھا پڑھناسیکھےگا یہ بڑی اہم تختی ہے اسے خوب سمجھاکرپڑھائیں اور کسی حرف کونہ کہنیچنے دیں اور ہر حرف دوسرے سے جدا پڑھوائیں بہت واضح ہو اس میں پختگی کے بغیرآگے نہ جائیں ورنہ وقت ومحنت کاضیاع ہے,

#تختی_نمبر5تنوین
❶دوزبر,دوزیر اور دوپیش کو تنوین کہتے ہیں,
غنہ ناک میں آواز چھپانےکانام ہے,
زبرکی تنوین میں الف اور یا کا نام نہ لیاجائے,

❷اس تختی میں غنہ کی خوب مشق کروائیں تاکہ قواعدکے وقت صرف یاد کرنےکی زحمت ہو اجراء کی مشقت نہ اٹھانی پڑے,

#تختی_نمبر_6
❶حروف قلقلہ پانچ ہیں,
ق,ط,ب,ج,د جنکامجموعہ قُطُبُ جَدٍ ہے,
جب یہ حروف ساکن ہوں یا ان پروقف کریں تو انکوذراہلاکر پڑھیں گے,
.
❷اس تختی میں قلقلہ کی خوب مشق کروائیں,
ہجہ بچےسے ہی کروائیں خود ہرگز نہ کروائیں بطور سمجھانے کے ایک آدھ لفظ کی کروانے میں مضائقہ نہیں البتہ ملانا اور وقف خود بتائیں اور دوتین لائنوں میں ایسی مشق کروائیں کے آگے خود ہی پڑھےبچہ,
وقف کی خوب مشق کروائیں کیونکہ یہاں پڑی حرکات اور تنوین اور گول ة پروقف کی نوبت آئے گی یہ اچھی طرح سمجھائیں,

#تختی_نمبر_7کھڑی_حرکات
❶کھڑازبر کھڑی زیر اور الٹے پیش کوایک الف کی مقدار کھینچ کرپڑھا جائے,
کھڑازبر الف مدہ کی جگہ کھڑی زیریامدہ کی جگہ اور الٹاپیش واؤ مدہ کی جگہ ہے,
حروف حلقی چھے ہیں ء,ھ,ع,ح,غ,خ,

❷اس تختی میں پڑی حرکات اور کھڑی حرکات کافرق خوب واضح کروائیں,

#تختی_نمبر_8حروف_مدہ_ولین
❶حروف مدہ واؤ,الف,یا, یہ تینوں حروف مدہ کہلاتے ہیں,
اگرالف سے پہلے زبرہو یا ساکن سےپہلے زیر ہو اور واؤ ساکن سے پہلےپیش ہو تو یہ حروف ایک الف کے برابر کھینچ کرپڑھے جاتے ہیں,
حروف لین: یا اور واؤ ساکنہ سے پہلے زبر ہوتویہ حروف لین کہلاتے ہیں,
انکے ادا کرتے وقت کھینچنے جھٹکا دینے اور مجھول پڑھنے سے بچایا چونکہ یہ حروف نرمی سے ادا ہوتے ہیں اس لئے انہیں لین کہتے ہیں,

❷حروف مدہ اور لین کافرق اور انکی پہچان خوب کروائیں کہ قواعد مد کی بنیاد یہی ہیں,

#تختی_نمبر_9قواعد_مد
❶قاعدہ نمبر1:حروف مدہ کے بعد اگر ہمزہ ہوتو ہمیشہ چارالفی مد ہوگا,
اگرہمزہ اسی کلمہ میں ہے تو اسے مدواجب مدمتصل اور مدجائز کہتے ہیں جیسے جَآءَ,
حروف مدہ پہلےکلمہ کےآخر میں اور ہمزہ دوسرے کلمہ کےشروع میں ہوتو اسے مدمنفصل اور مد جائز کہتے ہیں جیسے اِنَّآ اَنْزَلْنَا,
قاعدہ نمبر2:حروف مدہ یاحروف لین کے بعدسکون ہوتو وہاں بھی مدہوگا,
اگرسکون پہلے سے ہی ہے(جزم ,یاتشدیدہو) تواسے مدلازم کہتے ہیں اسکی مقدار پانچ الف ہے جیسے آلْئٰنَ,وَلَاالضَّآلِّیْنَ,
اور اگرسکون وقف کی وجہ سے ہوتو اسے مدوقفی ومدعارضی کہتے ہیں اسکی مقدار تین الف ہے جیسے خَوّفٍ جُوْعٍ وغیرہ پروقف کریں,
قاعدہ نمبر3: را کے اوپر زبر یاپیش ہوتو موٹی پڑھتے ہیں جیسے:الصِّرَاطَ,سُرُرٌ,
اور اگر زیر ہوگاتو بارک ہوگی جیسے: غَیْرِ,

❷یہ قواعد بھی بچہ کو خوب ذہن نشین کرائیں اور اجراء پر خاص توجہ دیں اس اجراء میں کہیں سستی نہ ہو کیونکہ بسااوقات بچہ قواعد یادکرنےکامتحمل نہیں ہوتا لیکن اجراء سے خوب پہچان ہوجاتی ہے,

#تختی_نمبر_10جزم
❶سوال:جزم کیساہوتاہے؟
جواب مڑاہوا
سوال:جزم والےحرف کوکیاکہتے ہیں؟
جواب:ساکن
سوال:جزم والاحرف کتنی مرتبہ پڑھاجاتاہے؟
جواب:پہلے حرف سے مل کرصرف ایک مرتبہ,

❷اس تختی میں ساکن کی مشق کروائیں کہ بچہ ساکن پڑھتے وقت ہلائے نہیں اور یہاں بھی قلقلہ کی مشق خوب ہوگی,

#تختی_نمبر_11
❶سوال:نون ساکن اور تنوین کب غنہ ہوتے ہیں؟
جواب:جب انکے بعد کوئ حرف حلقی نہ ہو,
حرف حلقی شش بودائے خوش ادا
ہمزہ وہا عین وحا غین وخا
سوال: راء ساکنہ کب موٹی ہوتی ہے؟
جواب:
① جب اس سے پہلے یائےساکنہ نہ ہو,
②یااس سے پہلے زیراصلی اسی کلمہ میں نہ ہو,
③اور اگر راءساکنہ کےبعداسی کلمہ میں حرف مستعلیہ ہوتو ہرحال میں پُر ہوگی,
④اور اگر پہلے ہوتو اختیارہے,
حروف مستعلیہ یہ ہیں خُصَّ ضَغْطً قِظْ,

#تختی_نمبر_12_تشدید
❶سوال:تین دندانےوالےکوکیاکہتے ہیں؟
جواب تشدید,
سوال:تشدیدوالےحرف کوکیاکہتے ہیں؟
جواب:مشدد,
سوال:تشدیدوالاحرف کتنی مرتبہ پڑھاجاتاہے؟
جواب:دومرتبہ,ایک مرتبہ پہلےحرف سے مل کر دوسری مرتبہ خود,
سوال:مشددکوکس طرح پڑھتے ہیں؟
جواب:سختی کےساتھ ذرا رک کر,

❷مشددحرف کی ہجوں میں بچہ درمیان میں رکےنہیں بلکہ پچھلےحرف سےملاکرمشددکی حرکت کی ہجےسمیت ایک سانس میں کرے تاکہ مشددپڑھناصحیح آئے,

#تختی_نمبر_13
❶نون میم مشددمیں ہمیشہ غنہ ہوتاہے,

❷یہاں تشدید کی مشق الفاظوں میں کروائیں اور اتنی رواں کروائیں کہ بچہ بغیرسوچےاور رکے فورا پڑھ لے,
اور وقف کاخاص خیال رکھیں
,

#تختی_نمبر_14
❷یہاں تشدید کی سکون کے ساتھ خوب مشق کروائیں,
وقف کاخاص خیال رکھیں,
#تختی_نمبر_15
❷یہاں تشدید کی تشدید کے ساتھ یعنی ڈبل تشدید کی مشق کروائیں,
وقف کاخاص خیال رکھیں,

#تختی_نمبر_16
❷یہاں تشدید کی مد اور حروف مدہ کے ساتھ خوب مشق کروائیں,
وقف کاخاص خیال رکھیں,

#قواعد_ضروریہ
❶نون ساکن وتنوین کے بعد اگر حروف یرملون میں سے کوئ حرف آجائے تو ل,ر میں بلاغنہ اور باقی م,ن,و,ی,میں غنہ کے ساتھ ادغام ہوگا,

❷لفظ اللّٰه کے لام سے پہلے زبریاپیش ہوتو لام کوموٹاپڑھیں گےجیسے:ھُوَ اللّٰهُ, اَللّٰهُ,
اور زیر ہوتو باریک پڑھیں گےجیسےبِسْمِ اللّٰه,

❸تنوین کے بعد اگر ہمزہ وصل(جوملاکرپڑھنے میں گرجاتاہے)آجائے تو ملاکر پڑھنے میں ایک نون کےنیچےزیر لگا اس حرکت کو ایک اور نون زیروالا پڑھیں گے جیسے: لُمَزَةٍ نِ الَّذِیْ,

#احقرامداداللّٰه_عفی_عنه

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مکمل دروس عقیدہ طحآویہ

عقیدہ طحاویہ کے مکمل دروس