جمعرات، 11 مئی، 2017

شب برات shab e braat

شب براءت

🌴#شب_براءت_میں_ثابت_تین_کام🌴


❶ رات میں جاگ کر عبادت کرنا,
❷ 15تاریخ کاروزہ,
❸ قبرستان جانا,

شب براءت میں جاگ کر عبادت کرنا اس کے متعلق حدیث میں بہت ترغیب آئ ہے آپﷺ نے فرمایا اللّٰه تعالی اس رات قبیلہ بنوکلب کی بکریوں کے بالوں کی گنتی سے بھی زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتے ہیں (ترمذی باب ماجاء فی لیلة النصف من شعبان, ابن ماجہ)
اس رات میں دس قسم کے لوگ اللّٰه کی رحمت ومغفرت سے محروم رہ جاتے ہیں مختلف احادیث میں جنکی تفصیل آئ ہے بہرحال اس رات جاگ کرصرف عبادت کی جائے,
روزہ کے متعلق صرف ایک حدیث آئ ہے جسکے متعلق محدثین کرام نے فرمایا کہ یہ ضعیف ہے اور اسی وجہ سے علماء امت نے فرمایا کہ اس دن کاروزہ سنت سمجھ کررکھنا بدعت ہے اور آپﷺ نے جس طرح عشرة ذی الحج عاشورہ شش عید وغیرہ کے روزوں کی ترغیب دی اور فضیلت بیان فرمائ اس دن کے روزہ نہیں فرمائ لہذا خاص اس دن کاروزہ رکھنا اور اسے سنت سمجھنابدعت ہے,
قبرستان جانابھی آپﷺ سے صرف ایک دفعہ ثابت ہے پوری زندگی میں شب براءت کوصرف ایک مرتبہ گئے وہ بھی ایسے قبرستان میں جہاں نہ لائٹ تھی نہ چراغ اور وہاں  جاکر صرف تمام مردوں کیلئے دعاء فرمائ اسکے علاوہ کچھ نہیں کیا آج کل جوکچھ قبرستانوں میں ہوتاہے یہ سب بدعت اور ناجائز بلکہ حرام ہے اور اس رات نئے کپڑے کہیں ثابت نہیں یہ فضول خرچی اور ایک غلط کام ہے,
 

      #۞آج_کل_کےمروج_گناہ۞


❶ آتش بازی یعنی پٹاخے پھوڑنا جوکہ اس رات کی توہین کی وجہ سے ایمان خطرہ میں پڑنے کااندیشہ ہے اگر باپ نے پیسے دئے توبروز قیامت وہ بھی پکڑا جائے گا باپ یابڑے بھائ نے منع نہ کیاتوبھی پوچھ ہوگی ایذائے مسلم حرام ہے پیسہ ضائع کرنے کاالگ گناہ
❷ رات کوکرکٹ وغیرہ کھیلنا ٹی وی پر پروگرام دیکھنا یہ سب ناجائز ہیں اس رات جاگنا مقصود نہیں بلکہ عبادت مقصود ہے اگر کوئ عبادت نہیں کرسکتاتووہ سوجائے یہ زیادہ بہتر ہے,
❸ قضاء عمری سے متعلق جو نماز مشہور ومروج ہے چار رکعت والی خاص طریقہ سےاسکا حدیث میں کہیں ثبوت نہیں نمازیں جتنی قضاء ہیں پوری پڑھنی لازم ہے,
❹ صلؤٰة التسبیح کی جماعت بدعت ہے البتہ انفرادی طور پر اس رات پڑھنا بہتر ہے لیکن واضح رہے کہ یہ اس رات کی سنت نہیں,
❺ اس رات کوئ عبادت خاص نہیں جو چاہے کریں البتہ انفرادی عبادت کی جائے اجتماعی پروگراموں سے بچیں.
❻ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شب براءت میں رشتہ داروں اور پیاروں کی روحیں گھر میں آتی ہیں اور اسی وجہ سے فاتحہ خوانی کرواتے ہیں تو یہ بالکل غلط اور بے سند بات ہے قرآن وحدیث کے خلاف ہے قرآن وحدیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جب انسان مرتاہے تو نیکوں کی روح علیین میں اور کافروں گناہ گاروں کی سجین میں چلی جاتی ہیں اس لئے یہ سمجھنا کہ روحیں آتی ہیں غلط بات ہے اور اس بنیاد پرفاتحہ خوانی بدعت اور غلط ہے اس سے بچنا لازم ہے,
اللّٰه تعالی ہماری اس رات مغفرت فرمائے
امداداللّٰه

نصف_شعبان_میں_مغفرت_عامہ۞


حدیث شریف میں آتاہے کہ اللّٰه تعالی اس رات آسمان دنیاپر نزول فرماتا(یعنی خاص رحمت نازل ہوتی)ہے اور قبیلہ بنو کلب کی بکریوں(جوکہ ہزاروں کی تعداد میں ہوتی تھیں) کے بالوں کی گنتی سے زیادہ لوگوں کی بخشش فرمادیتاہے
(ترمذی, ابن ماجہ)
شب برأت میں عام مغفرت ہوتی ہے لیکن بعض گناہ ایسے ہیں جنکی نحوست سےمغفرت جیسی عظیم نعمت سے محرومی ہوجاتی ہے ایسے افراد کی نشاندھی مختلف احادیث میں کی گئ ہے حضرت تھانویؒ نےایسی تمام روایات جمع کی ہیں یہاں ان گناہوں کی نشاندھی کی جاتی ہے,

      #۞وہ_گناہ_یہ_ہیں۞

❶ مشرک
❷ جس کے دل میں کینہ ہو
❸ جماعت حق سے الگ ہونے والابدعتی
❹ ظلم سےمحصول(بھتہ) لینےوالا
❺ جادوگر
❻ غیب کی خبریں بتانے والا جیساکہ آج کل کے فال حضرات اور عملیات والے کرتے ہیں
❼ ہاتھوں کے خطوط یادیگر آثار دیکھ کر بتانے والا
❽ جوحاکم کوناجائزمحصول (ٹیکس)کےطریقے بتائے
❾ طبل یانردوالا, (موسیقی کے آلات رکھنے والا)
❿ قطع رحمی کرنے والا
⑪ پائنچے ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا
⑫ والدین کوستانے والا
⑬ ہمیشہ شراب پینے والا,

شب_برأت_میں_کیاہوتاہے۞


حدیث شریف میں آتاہے کہ اس سال میں جتنے
❶ پیداہونے والے ہیں
❷ جتنےمرنےوالےہیں, وہ سب بھی اس رات میں لکھ لئے جاتے ہیں
❸ اور اس رات میں سب بندوں کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں
❹ اور اسی رات میں لوگوں کی(مقررہ)روزی اترتی ہے
(بیہقی)
گویایہ مہینہ اللّٰه کےآفاقی نظام میں بجٹ کامہینہ ہے جس میں سال بھر کے تمام اہم امور طے پاتے ہیں

بشکریہ: محاسن اسلام

🌹#شب_برأت_کیلئےمشائخ_کی_خاص_دعاء🌹

اَللّٰھُمَّ یَاذَاالْمَنِّ وَلَایُمَنُّ عَلَیْكَ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ یَاذَاالطَّوْلِ وَالْاِنْعَامِ لَااِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ ظَھْرَااللَّاجِئِیْنَ وَجَارَ الْمُسْتَجِیْرِیْنَ وَاَمَانَ الْخَآئِفِیْنَ. اللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ کَتَبْتَنِیْ عِنْدَكَ فِیْ اُمِّ الْکِتَابِ شَقِیًّا اَوْ مَحْرُوْمًا اَوْ مَطْرُوْدًا اَوْ مُقْتَرًا عَلَیَّ فِیْ الرِّزْقِ فَامْحُ. اَللّٰھُمَّ شَقَاوَتِیْ وَحِرْمَانِیْ وَطَردِیْ وَاقْتَارَ رِزْقِیْ وَاَثْبِتْنِیْ عِنْدَكَ فِیْ اُمِّ الْکِتَابِ سَعِیْدًامَّرْزُوْقًا مُّوَفَّقًالِلْخَیْرَاتِ فَاِنَّكَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ الْحَقُّ فِیْ کِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ عَلٰی لِسَانِ نَبِیِّكَ الْمُرْسَلِ یَمْحُو اللّٰهُ مَایَشَآءُ وَیُثْبِتُ وَعِنْدَہٗ اُمُّ الْکِتَابِ اِلٰہِیْ بِالتَّجَلِّیْ الْاَعْظَمِ فِیْ لَیْلَةِالنِّصْفِ مِنْ شَعْبَانِ الْمُکَرَّمِ الَّتِیْ یُفْرَقُ فِیْھَامِنُ کُلِّ اَمْرٍ حَکِیْمٍ وَیُبْرَمُ اَنْ تَکْشِفَ عَنَّا مِنَ الْبَلَآءِ مَانَعْلَمُ وَمَالَانَعْلَمُ وَمَآاَنْتَ بِهٖ اَعْلَمُ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعَزُّالْاَکْرَمُ وَصَلَّی اللّٰهُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ وَاَصْحَابِهٖ وَسَلَّمَ.


یہ دعاء مشائخ سے ثابت ہیکہ *شب براءت* میں بعد نمازتین بار سورہ یٰس پڑھ کر پھر یہ دعاء پڑھیں
❶ پہلی مرتبہ لمبی عمر کی نیت سے
❷دوسری مرتبہ بلاؤں مصیبتوں کے دفع ہونے کی نیت سے
❸تیسری مرتبہ خداکے سوا کسی اور کامحتاج نہ ہونےکی نیت سے اور ہر بار سورة یٰس کے بعد ایک مرتبہ یہ دعاء پڑھتے اس دعاء کی برکت سے اللّٰه انکی حاجت روائ فرماتاہے اور سال بھر تک تمام مصیبتوں سے محفوظ رکھتاہے,
*از:سیدنفیس الحسینی شاہ صاحب.*
عملیات اکابر
*احقرامداداللّٰه_عفی_عنه*
*از محاسن اسلام 1437ھ*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مکمل دروس عقیدہ طحآویہ

عقیدہ طحاویہ کے مکمل دروس