پیر، 29 جنوری، 2018

نورانی قاعدہ کی تختیاں

نورانی قاعدہ کی تختیاں
بچے کویادکرانےوالاحصہ ❶ کےذریعہ اور استاد کیلئے معاون ہدایت ❷ کےذریعہ ظاہر کی ہے,

             تختی نمبر1مفرادات
❶الگ الگ حرفوں کومفردات کہتے ہیں,
❷اس تختی میں سب سے پہلے حروف مخرج سے نکلوائیں ساتھ ہی حروف کی پہچان بھی کروائیں اور سیدھا الٹا اوپر سےنیچے نیچے سے اوپر مختلف حروف پر انگلی رکھ کرپوچھیں اور نقطے بدل کر پوچھیں یہ نقطوں والامرحلہ انتہائ ضروری اور مفید ہے,

           تختی نمبر2مرکبات
❶ملے جلے حرفوں کومرکبات کہتے ہیں,
❷یہاں بچے سے حروف کی پہچان کاپتاچلےگاکہ کتنی پہچان ہے اور ایک حرف مختلف انداز سے لکھاجاتاہے مرکب صورت میں تو اسے ذہن نشین کروائیں تاکہ ہجوں میں غلطی نہ کرے,

        تختی نمبر3حروف مقطعات
❶حروف مقطعات وہ ہیں جن کی ہجہ نہیں ہوتیں,
❷یہاں بچے کو مدکےقواعد سمجھائے بغیر ہی مد کی خوب مشق کرائیں طریقہ یہ ہوکہ بچے کو یہ الفاظ خود ہی پڑھائیں اور یہ کہیں کہ کھینچ کرپڑھو,

            تختی نمبر4حرکات
❶زبر,زیر,پیش کوحرکات کہتے ہیں,
زبراوپر,زیرنیچے,پیش اوپر مڑاہوا,
جس الف پرجزم یاکوئ حرکت ہواسے ہمزہ کہتے ہیں,
❷اس تختی میں وہ حروف جواب تک بچہ نکالتا یابولتا آرہاتھا پڑھناسیکھےگا یہ بڑی اہم تختی ہے اسے خوب سمجھاکرپڑھائیں اور کسی حرف کونہ کہنیچنے دیں اور ہر حرف دوسرے سے جدا پڑھوائیں بہت واضح ہو اس میں پختگی کے بغیرآگے نہ جائیں ورنہ وقت ومحنت کاضیاع ہے,

           تختی نمبر 5تنوین
❶دوزبر,دوزیر اور دوپیش کو تنوین کہتے ہیں,
غنہ ناک میں آواز چھپانےکانام ہے,
زبرکی تنوین میں الف اور یا کا نام نہ لیاجائے,
❷اس تختی میں غنہ کی خوب مشق کروائیں تاکہ قواعدکے وقت صرف یاد کرنےکی زحمت ہو اجراء کی مشقت نہ اٹھانی پڑے,

                تختی نمبر 6
❶حروف قلقلہ پانچ ہیں,
ق,ط,ب,ج,د جنکامجموعہ قُطُبُ جَدٍ ہے,
جب یہ حروف ساکن ہوں یا ان پروقف کریں تو انکوذراہلاکر پڑھیں گے,
❷اس تختی میں قلقلہ کی خوب مشق کروائیں,
ہجہ بچےسے ہی کروائیں خود ہرگز نہ کروائیں بطور سمجھانے کے ایک آدھ لفظ کی کروانے میں مضائقہ نہیں البتہ ملانا اور وقف خود بتائیں اور دوتین لائنوں میں ایسی مشق کروائیں کے آگے خود ہی پڑھےبچہ,
وقف کی خوب مشق کروائیں کیونکہ یہاں پڑی حرکات اور تنوین اور گول ة پروقف کی نوبت آئے گی یہ اچھی طرح سمجھائیں,
مثلا: دوزبر پر وقف کریں گے تو ایک زبر تھوڑا کھینچ کر وقف ہوگا, اور تختی نمبر9 میں سمجھائیں کہ وقف میں دو زبر الف مدہ بن جائیں گے,
گول ة ہو تو وقف میں ہ بنائےگی,

        تختی نمبر 7کھڑی حرکات
❶کھڑازبر کھڑی زیر اور الٹے پیش کوایک الف کی مقدار کھینچ کرپڑھا جائے,
کھڑازبر الف مدہ کی جگہ کھڑی زیریامدہ کی جگہ اور الٹاپیش واؤ مدہ کی جگہ ہے,
حروف حلقی چھے ہیں ء,ھ,ع,ح,غ,خ,
❷اس تختی میں پڑی حرکات اور کھڑی حرکات کافرق خوب واضح کروائیں,

       تختی نمبر 8حروف مدہ ولین
❶حروف مدہ واؤ,الف,یا, یہ تینوں حروف مدہ کہلاتے ہیں,
اگرالف سے پہلے زبرہو یا ساکن سےپہلے زیر ہو اور واؤ ساکن سے پہلےپیش ہو تو یہ حروف ایک الف کے برابر کھینچ کرپڑھے جاتے ہیں,
حروف لین: یا اور واؤ ساکنہ سے پہلے زبر ہوتویہ حروف لین کہلاتے ہیں,
انکے ادا کرتے وقت کھینچنے جھٹکا دینے اور مجھول پڑھنے سے بچایا چونکہ یہ حروف نرمی سے ادا ہوتے ہیں اس لئے انہیں لین کہتے ہیں,
❷حروف مدہ اور لین کافرق اور انکی پہچان خوب کروائیں کہ قواعد مد کی بنیاد یہی ہیں,

          تختی نمبر 9قواعد مد
قاعدہ نمبر1:حروف مدہ کے بعد اگر ہمزہ ہوتو ہمیشہ چارالفی مد ہوگا,
اگرہمزہ اسی کلمہ میں ہے تو اسے مدواجب مدمتصل اور مدجائز کہتے ہیں جیسے جَآءَ,
حروف مدہ پہلےکلمہ کےآخر میں اور ہمزہ دوسرے کلمہ کےشروع میں ہوتو اسے مدمنفصل اور مد جائز کہتے ہیں جیسے اِنَّآ اَنْزَلْنَا,
قاعدہ نمبر2:حروف مدہ یاحروف لین کے بعدسکون ہوتو وہاں بھی مدہوگا,
اگرسکون پہلے سے ہی ہے تواسے مدلازم کہتے ہیں اسکی مقدار پانچ الف ہے جیسے آلْئٰنَ,وَلَاالضَّآلِّیْنَ,
اور اگرسکون وقف کی وجہ سے ہوتو اسے مدوقفی ومدعارضی کہتے ہیں اسکی مقدار تین الف ہے جیسے خَوْفٍ جُوْعٍ وغیرہ پروقف کریں,
قاعدہ نمبر3: را کے اوپر زبر یاپیش ہوتو موٹی پڑھتے ہیں جیسے:الصِّرَاطَ,سُرُرٌ,
 اور اگر زیر ہوگاتو بارک ہوگی جیسے: غَیْرِ,
❷یہ قواعد بھی بچہ کو خوب ذہن نشین کرائیں اور اجراء پر خاص توجہ دیں اس اجراء میں کہیں سستی نہ ہو کیونکہ بسااوقات بچہ قواعد یادکرنےکامتحمل نہیں ہوتا لیکن اجراء سے خوب پہچان ہوجاتی ہے,
یہاں پھر وقف کی پہچان کرائیں اس طرح کہ الف مدہ, کھڑازبر کا وقف ویسے ہی رہےگا,
باقی کھڑی زیر الٹاپیش زبر زیر پیش زیر کی تنوین پیش کی تنوین میں وقف کرتے وقت آخری حرف ساکن(بغیر حرکت والا) ہوجائےگا,
زبرکی تنوین وقف میں الف مدہ اور گول ة وقف میں ہ بن جائےگی,

             تختی نمبر 10جزم
سوال:جزم کیساہوتاہے؟
جواب مڑاہوا
سوال:جزم والےحرف کوکیاکہتے ہیں؟
جواب:ساکن
سوال:جزم والاحرف کتنی مرتبہ پڑھاجاتاہے؟
جواب:پہلے حرف سے مل کرصرف ایک مرتبہ,
❷اس تختی میں ساکن کی مشق کروائیں کہ بچہ ساکن پڑھتے وقت ہلائے نہیں اور یہاں بھی قلقلہ کی مشق خوب ہوگی,

                تختی نمبر 11
سوال:نون ساکن اور تنوین کب غنہ ہوتے ہیں؟
جواب:جب انکے بعد کوئ حرف حلقی نہ ہو,
حرف حلقی شش بودائے خوش ادا
              ہمزہ وہا عین وحا غین وخا
سوال: راء ساکنہ کب موٹی ہوتی ہے؟
جواب:
① جب اس سے پہلے یائےساکنہ نہ ہو,
②یااس سے پہلے زیراصلی اسی کلمہ میں نہ ہو,
③اور اگر راءساکنہ کےبعداسی کلمہ میں حرف مستعلیہ ہوتو ہرحال میں پُر ہوگی,
④اور اگر پہلے ہوتو اختیارہے,
حروف مستعلیہ یہ ہیں خُصَّ ضَغْطً قِظْ,
❷ اس تختی میں ساکن پر وقف کی مشق کروائیں کہ ساکن وقف کے بعد بھی ویسا ہی رہےگا,

          تختی نمبر 12تشدید
سوال:تین دندانےوالےکوکیاکہتے ہیں؟
جواب تشدید,
سوال:تشدیدوالےحرف کوکیاکہتے ہیں؟
جواب:مشدد,
سوال:تشدیدوالاحرف کتنی مرتبہ پڑھاجاتاہے؟
جواب:دومرتبہ,ایک مرتبہ پہلےحرف سے مل کر دوسری مرتبہ خود,
سوال:مشددکوکس طرح پڑھتے ہیں؟
جواب:سختی کےساتھ ذرا رک کر,
❷مشددحرف کی ہجوں میں بچہ درمیان میں رکےنہیں بلکہ پچھلےحرف سےملاکرمشددکی حرکت کی ہجےسمیت ایک سانس میں کرے تاکہ مشددپڑھناصحیح آئے,

                تختی نمبر 13
❶نون میم مشددمیں ہمیشہ غنہ ہوتاہے,
❷یہاں تشدید کی مشق الفاظوں میں کروائیں اور اتنی رواں کروائیں کہ بچہ بغیرسوچےاور رکے فورا پڑھ لے,
اور وقف کاخاص خیال رکھیں خصوصا مشدد پر وقف کی خوب مشق کروائیں, مثلا: را ساکن ومشدد کی وقف میں بچے بہت غلطی کرتے ہیں اور ساکن ومشدد کے وقف میں واضح فرق نظر آئے,

               تختی نمبر 14
❶ ساکن ومشددکے تمام سوالوں کے جواب سناؤ,
❷یہاں تشدید کی سکون کے ساتھ خوب مشق کروائیں,
وقف کاخاص خیال رکھیں,
               تختی نمبر 15
❶ مشدد کے تمام سوالات کے جواب سناؤ,
❷یہاں تشدید کی تشدید کے ساتھ یعنی ڈبل تشدید کی مشق کروائیں,
وقف کاخاص خیال رکھیں,

               تختی نمبر 16
❶ قواعد مد سناؤ خصوصا پانچ الفی مد,
❷یہاں تشدید کی مد اور حروف مدہ کے ساتھ خوب مشق کروائیں,
وقف کاخاص خیال رکھیں,

                 قواعد ضروریہ
❶نون ساکن وتنوین کے بعد اگر حروف یرملون میں سے کوئ حرف آجائے تو ل,ر میں بلاغنہ اور باقی م,ن,و,ی,میں غنہ کے ساتھ ادغام ہوگا,
❷لفظ اللّٰه کے لام سے پہلے زبریاپیش ہوتو لام کوموٹاپڑھیں گےجیسے:ھُوَ اللّٰهُ, اَللّٰهُ,
 اور زیر ہوتو باریک پڑھیں گےجیسےبِسْمَ اللّٰه,
❸تنوین کے بعد اگر ہمزہ وصل(جوملاکرپڑھنے میں گرجاتاہے)آجائے تو ملاکر پڑھنے میں ایک نون کےنیچےزیر لگا اس حرکت کو ایک اور نون زیروالا پڑھیں گے جیسے: لُمَزَةٍ نِ الَّذِیْ,

   اجرائے قواعد ضروریہ متفرقہ

❶ تمام تختیاں سناؤ پکی, مشق میں سے بھی چند ہر تختی سے مشکل الفاظ,
❷ یہاں اب ایک آیت کہیں آیت کاٹکڑا کہیں دو یاڈیڑھ آیت ملاکر لکھی ہیں تاکہ ملاکر پڑھنا بھی صحیح آئے,
ابــو مــحــمــداحـقـرامـــــدادالـــلّٰـــه عـــفـــی عـــنـــه

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مکمل دروس عقیدہ طحآویہ

عقیدہ طحاویہ کے مکمل دروس