پیر، 29 جنوری، 2018

حالات ذوی الفروض

حالات ذوی الفروض وحصص ومخرج

کل حصے چھے ہیں جو دو نوع پر منقسم ہیں,
نوع اول: نصف, ربع, ثمن,
نوع ثانی: ثلثان, ثلث, سدس,
کل مخرج سات:
2, 3, 4, 6, 8, 12, 24,

کل اصحاب الفروض بارہ ہیں چار مرد آٹھ عورتیں,  ہر ایک کے حالات,



باپ: تین حالتیں ہیں,

سدس: اگر میت کابیٹایاپوتاہو لڑکی ہونہ ہو,
سدس وعصبہ: اگر میت کی بیٹی یاپوتی ہو بیٹایاپوتا نہ ہو تو سدس بطور ذوی الفروض مابقیہ بطور عصبہ,
عصبہ: اگر میت کی اولاد بیٹابیٹی پوتاپوتی نہ ہوں,



دادا: چارحالتیں ہیں,

تین تو باپ والی جبکہ باپ نہ ہو,
سدس: اگر میت کابیٹایاپوتاہو لڑکی ہونہ ہو,
سدس وعصبہ: اگر میت کی بیٹی یاپوتی ہو بیٹایاپوتا نہ ہو تو سدس بطور ذوی الفروض مابقیہ بطور عصبہ,
عصبہ: اگر میت کی اولاد بیٹابیٹی پوتاپوتی نہ ہوں,
محجوب: میت کاباپ ہوتو دادا محجوب ہوگا,



اخیافی(ماں شریک) بھائ بہن,

اخیافی بہن بھائ کوبرابر ملتاہے: تین حالتیں ہیں,
ثلث: اخیافی جب دو یازیادہ ہوں تو انکو ثلث(1/3)ملےگا,
سدس: جب ایک ہو توسدس(1/6)ملےگا,
محجوب: میت کابیٹابیٹی پوتاپوتی یاباپ دادا ہوں تو یہ محروم ہونگے,



شوہر: دو حالتیں ہیں,

شوہر کی دو حالتیں ہیں:
نصف اگر بیوی کی اولاد نہ ہو یعنی بیوی کا بیٹا، بیٹی، پوتا ، پوتی نہ ہو۔
ربع اگر بیوی کی اولاد موجود ہو یعنی بیوی کا بیٹا، بیٹی، پوتا، پوتی ہو۔



بیوی: دو حالتیں ہیں,

بیوی کی دو حالتیں ہیں:
ربع اگر شوہر کی اولاد نہ ہو یعنی شوہر کا بیٹا ، بیٹی، پوتا، پوتی نہ ہو، خواہ بیوی ایک ہو یا چار ہوں۔
ثمن اگر شوہر کی اولاد ہو یعنی شوہر کا بیٹا ، بیٹی، پوتا پوتی ہو۔



بیٹی: کی تین حالتیں ہیں :

نصف:  اگر ایک ہو ۔
ثلثان:  اگر دو یا دو سے زیادہ ہوں۔
عصبہ: اگر ان کے سا تھ بیٹا ہو تو یہ بیٹیاں عصبہ بن جائیں گی اور لذکر مثل حظ الأنثیین کے حساب سے مال تقسیم ہو گا ۔



پوتی: چھ حالتیں ہیں :

نصف: اگر ایک ہو بشرطیکہ حقیقی بیٹی نہ ہو۔
 ثلثان: اگر دو یا دو سے زیادہ ہوں بشرطیکہ حقیقی بیٹی نہ ہو۔
 سدس: اگر حقیقی بیٹی ایک ہو تو پوتیوں کو سدس ملے گا تاکہ ثلثان مکمل ہوجائے۔
 محجوب:  اگر حقیقی بیٹیاں دو ہوں تو ان کو کچھ نہیں ملے گا۔
 عصبہ:  اگر پوتا موجود ہو تووہ ان کو عصبہ بنادے گا اور ان کے درمیان لذکر مثل حظ الأنثیین کے حساب سے مال تقسیم ہوگا۔
 محروم:  اگر میت کابیٹا موجود ہو تو ان کو کچھ نہیں ملے گا ۔



حقیقی بہنوں کی پانچ حالتیں ہیں :

 نصف: اگر ایک ہو ۔
 ثلثان: اگر دو یا دو سے زیادہ ہوں ۔
 عصبہ: اگر ان کے ساتھ حقیقی بھائی ہو تو یہ بہنیں عصبہ بن جائیں گی اور لذکر مثل حظ الأنثیین کے حساب سے مال تقسیم ہوگا ۔
 عصبہ مع الغیر: اگر میت کی بیٹیاں یا پوتیاں مو جود ہوں تو یہ بہنیں عصبہ بن جائیں گی باقی بچاہوا انہیں ملےگاـ
 محجوب: اگر میت کا بیٹا ، پوتا ، باپ اور دادا موجو د ہو تو ان کو کچھ نہیں ملے گا۔



علاتی(باپ شریک)  بہنوں کی سات حالتیں ہیں:

 نصف: اگر ایک ہو بشرطیکہ حقیقی بہن نہ ہو۔
 ثلثان: اگر دو یا دو سے زیادہ ہوں بشرطیکہ حقیقی بہن نہ ہو۔
 سدس: اگر ایک حقیقی بہن ہو تو ان کو سدس ملے گا۔
 محجوب: اگر دو حقیقی بہنیں ہوں تو ان کو کچھ نہیں ملے گا۔
 عصبہ بالغیر: اگرحقیقی بہن دویازیادہ ہوں اور علاتی بہن کے ساتھ باپ شریک بھائی ہو تو یہ عصبہ بن جائیں گی اور لذکر مثل حظ الأنثیین کے حساب سے مال تقسیم ہوگا ۔
 عصبہ مع الغیر: اگر میت کی بیٹیاں یا پوتیاں موجود ہوں تو یہ عصبہ بن جائیں گی۔
 محجوب:  اگر میت کا بیٹا، پوتا، باپ دادا، حقیقی بھائی اور حقیقی بہن (بشرطیکہ وہ بیٹی یا پوتی کی وجہ سے عصبہ بن رہی ہو) موجود ہو تو ان کو کچھ نہیں ملے گا۔



اخیافی(ماں شریک) بہنیں:

ان کے احوال ماں شریک بہن بھائیوں کے احوال میں گزر چکے ہیں نمبر ۳ ملاحظہ فرمائیں۔



 ماں:  کی تین حالتیں ہیں:

 سدس : اگر میت کا بیٹا، بیٹی، پوتا، پوتی یا میت کے تینوں قسموں (حقیقی، علاتی، اخیافی) بھائی بہنوں میں سےدو یا زیادہ ہوں۔
 ثلث الکل:  اگر میت کے مذکورہ ورثہ میں سے کوئی بھی نہ ہو تو ماں کو کل مال کا ثلث ملے گا۔
 ثلث مابقی: شوہر یا بیوی کا حصہ دینے کے بعدماں کو بچے ہوئے ترکہ کا ثلث ملے گا اور یہ صرف دو مسئلوں میں ہے۔
مسئلہ اول: شوہر اور ماں، باپ,
مسئلہ دوم:  بیوی اور ماں، باپ۔



دادی /نانی:  (جدّۂ صحیحہ) کے احوال:

جدّۂ صحیحہ: اس مؤنث اصل بعید کو کہتے ہیں جس کا میت سے رشتہ جوڑنے میں جدّ فاسد کا واسطہ نہ آئے۔ جیسے: باپ کی ماں، دادا کی ماں، ماں کی ماں وغیرہ۔
جدّۂ فاسدہ: وہ مؤنث اصل بعید ہے جس کا میت سے رشتہ جوڑنے میں جدّ فاسد کا واسطہ ہو۔
جیسے : نانا کی ماں۔
 سدس: اگر کوئی حاجب نہ ہوتو جدّۂ صحیحہ کو سدس ملے گا خواہ دادی ہو یا نانی اور خواہ ایک ہو یا زیادہ۔
 دونوں محجوب:  اگر میت کی ماں ہو تو دادی اور نانی کو کچھ نہیں ملے گا,
 ایک محجوب:  اگر میت کا باپ ہو تو دادی کو کچھ نہیں ملے گا لیکن نانی کو اپنا حصہ دیا جائے گا اور اسی طرح اگر میت کا دادا ہو تو دادا کی ماں کو کچھ نہیں ملے گا، مگر دادی یعنی دادا کی بیوی دادا کی وجہ سے ساقط نہیں ہوگی، کیونکہ دادی کا میت سے رشتہ جوڑ نے میں دادا کا واسطہ نہیں آتا۔
            حالات ختم ہوئے
 عصبہ محض: وہ مذکر جو وراثت کے حقدار ہوں اور عصبہ ہوں,
 عصبہ بالغیر: وہ مؤنث جو کسی مذکر کی وجہ سے عصبہ بنے,
 عصبہ مع الغیر: وہ مؤنث جو کسی مؤنث کے ساتھ ملکر عصبہ بنے,
کتبہ:ابــو مــحــمــداحـقـرامـــــدادالـــلّٰـــه عـــفــی عـــنـــه

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مکمل دروس عقیدہ طحآویہ

عقیدہ طحاویہ کے مکمل دروس