منگل، 30 جنوری، 2018

عصمت انبیاء علیہم السلام3


*مسئلہ عصمت انبیاء*
قَالَ الشَّيْخُ الْإمَامُ أَبُو مَنْصُورٍ الْمَاتُرِيدِيُّ ، بَيَّضَ اللهُ غُرَّتَهُ:
 اَلْعِصْمَةُ لَا تُزِيْلُ الْمِحْنَةَ. مَعَنَاهَا : لَا تُجْبِرُهُ عَلَى الطَّاعَةِ وَلَا تُعْجِزُهُ عَنِ الْمَعْصِيَةِ ، بَل هِيَ لُطْفٌ مِّنَ اللهِ تَعَالَى تَحْمِلُهُ عَلَى فِعْلِ الْخَيْرِ وَتَزْجُرُهُ عَنْ الشَّرِّ مَعَ بَقاءِ الاخْتِيَارِ، تَحْقِيقًا لِلابْتِلاَءِ وَالامْتِحَانِ ۔
❶ وَالْعِصْمَةُ عَنِ الْكُفْرِ ثَابِتَةٌ قَبْلَ الْوَحْيِ وَبَعْدَهُ عِنْدَ عَامَّةِ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا عِنْدَ الْفُضَيْلِيَّةِ مِنَ الْخَوَارِجِ .
❷ وَالْعِصْمَةُ عَنِ الْمَعَاصِيْ ثَابِتَةٌ بَعْدَ الْوَحْيِ عِنْدَ أَهْلِ السُّنَّةِ إِلَّا عِنْدَ الْحَشَوِيَّةِ فَإِنَّهُمْ يَنْقُلُونَ فِي قِصَّةِ داوُدَ وَسُلَيْمَانَ ويُوْسُفَ ، عَلَيْهِمُ السَّلامُ ، وَغَيْرِهُم مِنَ الْأَنْبِيَاءِ مَا يُوْهَمُ ارْتِكَابُ الذَّنْبِ مِنْهُمْ . فَبَعْضُ ذَلِكَ مَرْدُودٌ ، وَبَعْضُه مُؤَوَّلٌ بِتَأْوِيْلٍ صَحِيْحٍ يَلِيْقُ بِحَالِهِمْ ، وَدَلالَةُ ذَلِكَ أَنَّهُمْ حُجَجُ اللهِ تَعَالَى عَلَى عِبَادِهِ ، لِقَوْلِهِ تَعَالَى : ( رُسُلاً مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى اللَّهِ حُجَّةٌ ) ، بَلْ لِلهِ عَلَى النَّاسِ حُجَّةٌ . فَلَوْ جَازَ مِنْهُمُ ارْتِكَابُ الذَّنْبِ لَمْ يُوثَقْ بِقَوْلِهِمْ ، فَلَا تَلْزَمُ الْحُجَّةُ . فَأَمَّا قَبْلَ الْوَحْيِ كَذَلِكَ عِنْدَ جَمِيعِ الْمُعْتَزِلَةِ وَالْخَوَارِجِ . وَعِنْدَنَا يَجُوزُ ذَلِكَ عَلَى سَبِيلِ النَّدْرَةِ ، ثُمَّ يَعُودُ حالُهُمْ وَقْتَ الْإِرْسَالِ إِلَى الصَّلاَحِ وَالسَّدَادِ .

(البدایة فی اصول الدین)

عصمة انبیاء علیھم السلام کے متعلق کچھ مختصر باتیں:
شیخ ابو منصور ماتریدی فرماتے ہیں کہ عصمت کامطلب یہ نہیں کہ وہ جہد کو زائل کردے اور بلااختیار نیکی پرمجبور کرے گناہ سے زبردستی روکے بلکہ یہ اللّٰه کاایک ایسا لطف وکرم ہے جو نیکی کرنے اور گناہ سے رکنے پر ابھارتا ہے باوجود یہ کہ انہیں اختیار ہوتاہے اسی وجہ سے ان پر امتحان وآزمائشیں بھی آتی ہیں,
اب عصمت انبیاء کے کچھ درجے ہیں,

❶ *معصومون عن الکذب....*
کذب فی التبلیغ سے معصوم ہونا,

❷ *معصومون عن الکفر....*
انبیاءؑ کا کفر سے معصوم ہونا نبوت سے پہلے بھی اور اسکے بعد بھی یہ تمام مسلمانوں کے نزدیک سوائے خوارج کے ثابت ہے,
❸ *عن تعمدالکبائر.....*
① اہل سنت والجماعت جمہور متکلمین اور معتزلہ کے نزدیک تمام انبیاء عمدا کبیرہ گناہ کے ارتکاب سے نبوت کے بعد معصوم ہیں, مگر ایک بدعتی فرقہ حشویہ کے نزدیک انبیاء سے نبوت کے بعد بھی کبیرہ گناہ ہوسکتاہے,

② *واماسہوا....*
اور سہوا کبیرہ گناہ کاصدور انبیاء سے ہوسکتاہے یانہیں تو اکثر حضرات کے نزدیک ہوسکتاہے جبکہ قاضی عیاضؒ نے عمدا اور سہوا کی قید کے بغیر انبیاء سے کبائر کے صدور کی نفی پر اجماع نقل کیاہے,

③ *اماالصغائرفیجوز...*
نبوت کے بعد صغیرہ گناہوں کاصدور ہوسکتاہے یا نہیں جمہور کے نزدیک عمدا صغائرکا صدور انبیاء سے ہوسکتاہے جبکہ معتزلہ میں سے جبائ کے نزدیک عمدا نہیں ہوسکتا سہوا ہوسکتا ہے,

④ اور نبوت کے بعد سہوا صغائر کاصدور بالاتفاق ہوسکتاہے,
مگر ایسے صغائر کاصدور سہوا بھی نہیں ہوسکتا جو گھٹیاپن پر دلالت کرتے ہیں,

❹ *واماقبله فلادلیل....*
نبوت سے پہلے گناہوں کا صدور ہونے کے متعلق تو کبائر کے صدور پر ممتنع ہونے کی کوئ دلیل نہیں اکثر اہلسنت والجماعت اور بعض معتزلہ کے نزدیک کبائر کاصدور ہوسکتاہے جبکی بعض اہلسنت اور معتزلہ کے نزدیک نبوت سے پہلے بھی ممتنع ہے,
علامہ تفتازانیؒ فرماتے ہیں درست یہ ہیکہ وہ کبیرہ گناہ جو موجب نفرت ہوں جیساکہ انبیاء یاانکے اباءواجداد سے زناء کاصدور ممتنع ہے یاوہ صغائر جو گھٹیاپن پر دلالت کریں,

❺ *ومنعت الشیعة...*
 یہ مذہب قابل بیان تو نہیں شیعہ حضرات کے نزدیک انبیاء سے گناہ کے صدور کے متعلق افراط وتفریط ہے ایک طرف کہتے ہیں کہ انبیاء سے گناہوں کاصدور نبوت سے پہلے بھی اور نبوت کے بعد بھی جان بوجھ کر بھی اور بھول سے بھی صغیر کا بھی اور کبیرہ کابھی صدور ممتنع ہے,
دوسری طرف کہتے ہیں کہ البتہ تقیہ کے طور پر اظہار کفر انبیاء سے جائز ہے,
انہوں نے انتہاء کردی,

        *شرح العقائد النسفیة*
خلاصہ کلام:- انبیاء کے معصوم ہونے کامطلب یہ ہیکہ
❶ انبیاء احکامات الٰہی کے پنہچانے میں جھوٹ سے اور نبوت سے پہلے اور بعد کفر سے نبوت کے بعد جان بوجھ کر کبیرہ گناہوں سے معصوم ہیں یہ کام انبیاء سے نہیں ہوسکتے,
❷ نبوت کے بعد غلطی سے کبیرہ گناہ اور صغیرہ گناہ کاجان بوجھ کر یاغلطی سے اسی طرح نبوت سے پہلے کبیرہ گناہ جان بوجھ کریاغلطی سے اور صغیرہ گناہ بھی جانے انجانے دونوں میں ہوسکتے ہیں,

جو لوگ عصمت انبیاء کی اس تفصیل سے واقف نہیں انہوں نے انبیاء کی عصمت پر چوٹ لگائ ہے اور غلط عقائد پھیلائے ہیں مودودی اور بریلویوں نے عصمت انبیاء کاچہرہ مسخ کرکے رکھ دیاہے.

*احقرامداداللّٰه عفی عنه*

❶ http://library.ahnafmedia.com/18-masail-aur-dalail/657-ismat-ambia

❷ https://urdunama.org/forum/viewtopic.php?t=7181

❸ http://farooqia.com/ur/lib/1434/08/p5.php

ان لنکس پر اس مسئلہ کی مزید تفصیل اور دلائل موجود ہیں مسئلہ سب پر ایک ہی ملے گا,



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مکمل دروس عقیدہ طحآویہ

عقیدہ طحاویہ کے مکمل دروس