جمعہ، 16 مارچ، 2018

واقعات اکابر دیوبند کے

::: حضرت نانوتویؒ بمقابلہ ناقد اسلام :::

(انتخاب از ''ذوقِ مطالعہ'' ۔ تالیف: مولانا محمد فیاض خان سواتی)

حضرت مولانا عبد القیوم حقانی مدظلہ العالی رقمطراز ہیں ۔

الامام الکبیرؒ (حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ بانی دار العلوم دیوبند) نے پادریوں اور پنڈتوں کے بڑے بڑے جلسوں میں شرکت کی اور وہاں اپنی برجستگی ، علمیت اور تقریر کا سکہ بٹھا دیا ، مگر دیانند سرسوتی نے شعر پڑھ کر مسلمانوں کو ہراساں کیا اور للکارا کہ !

’’ماس ماس برابر جیسی گائے ویسی سور‘‘

(گوشت تو ایک جنس ہے لہٰذا جس طرح سؤر (خنزیر) کا گوشت حرام ہے تو گائے کا گوشت بھی حرام ہونا چاہئے)

تو الامام الکبیرؒ نے بھی برجستہ شعر پڑھ کر سرسوتی کو حیران کر دیا ، فرمایا !

’’عورت عورت برابر جیسی بیوی ویسی مادر‘‘

اگر یہی فلسفہ ہے تو گھر کی عورتوں میں ماں ، بہن ، بیوی کا فرق کیوں ہے؟ جب کہ سب برابر ہیں ، الامام الکبیرؒ نے تقریر کا جواب تقریر سے ، کتاب کا جواب کتاب سے ، شعر کا جواب شعر سے دے کر ، انجیل کا جواب قرآن سے دے کر اور ہر جگہ خود پہنچ کر پادریوں اور پنڈتوں کو گھر تک پہنچا دیا اور وہ جہاں جہاں سے بھاگ گئے وہاں کئی کئی دن رک کر اسلام کی حقانیت ، انجیل کی تحریف اور تثلیث کی تردید فرمائی اور مسلمانوں کو مطمئن کر کے واپس آئے۔‘‘

(الامام محمد قاسم نانوتویؒ ، حیات ،افکار ، خدمات ص ۸)
(تذکرہ و سوانح الامام الکبیر مولانا محمد قاسم نانوتویؒ ص ۸۰ طبع نوشہرہ)

علماء دیوبند میں حضرت علامہ سیّد محمد انور شاہ کاشمیریؒ  میدان حدیث میں بڑے ممتاز تھے اور سچے عاشقِ رسول تھے۔ حضرت علامہ سیّد محمد انور شاہ کاشمیریؒ اپنے حلقہ علمی میں بیٹھ کر فرمایا کرتے تھے:

           ’’میں یہ بات علی وجہ البصیرت کہتا ہوں کہ حدیث کی خدمت بھی اللہ کا دین ہے۔ قرآن کی خدمت بھی بہت اہم خدمت ہے۔ تفسیر کی خدمت بھی بہت بڑی سعادت ہے۔ فقہ کی خدمت بھی بہت بڑی نعمت ہے۔ تبلیغ کرنا بھی بہت اچھا کام ہے لیکن تحفظ ختم نبوت، سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کا تحفظ ہے۔ باقی چیزیں اقوال کا تحفظ ہیں، اعمال کا تحفظ ہیں، افعال کا تحفظ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا تحفظ ہیں۔ لیکن ذات کا تحفظ ان سب سے اولی اور افضل ہے۔ جس شخص نے بھی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ایک گھنٹہ بھی کام کر لیا، اسے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ضرور نصیب ہوگی‘‘۔

(بروایت مولانا محمد مکی حجازی (مدرس حرم مکی) ’’بیت اللہ کے سائے میں‘‘ ہفت روزہ ضرب مومن 2 تا 8 نومبر 2007ء)




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مکمل دروس عقیدہ طحآویہ

عقیدہ طحاویہ کے مکمل دروس